بلال قریشی 171

بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتادیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بتادیا ہے۔بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنی اہلیہ، اداکارہ عروسہ بلال کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اْنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔اس نوٹ میں لکھا ہے کہ’خوش رہناچاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی اور اس کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیوی کہتی ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں