بیرسٹر سیف

بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد وزیراعلی نے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلی کو آگاہ کر رہی ہے، مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا ہے۔