بشری بی بی 109

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں