بشریٰ انصاری 174

بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیٰ طارق کی مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس سمیت دیگر سینئر فنکار موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘منیٰ طارق کی شادی میں اپنے تمام دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہورہی ہوں’۔انہوں نے کہا کہ میں اس بدترین زکام کی وجہ سے یہ خوبصورت لمحات مِس کررہی ہوں۔انہوں نے منیٰ طارق کو شادی کی مبارک بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں