نائب روسی وزیرخارجہ 51

بشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے منتقل کیا، نائب روسی وزیرخارجہ

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)نائب روسی وزیرخارجہ ریابکوف سرگئی نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روس غیرمعمولی صورتحال میں ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے۔

بشارالاسد کو عالمی جرائم کی عدالت کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر نائب روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس عالمی فوجداری عدالت قائم کرنے والے کنونشن کا حصہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں