رضوان 102

بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

میلبرن (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر رضوان نے ‘محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں۔

رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدۖکا نام بھی درج کیا۔محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم،رضوان، کے بجائے فرسٹ نیم،محمد، کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں