ہائیکورٹ 49

بسنت کے دوران اموات، زخمیوں کی تفصیلات، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کے حوالے سے سماعت13اپریل تک ملتوی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے دوران اموات اور زخمیوں کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے کیس پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ بسنت کے دوران 17اموات جبکہ100سے زائد زخمی ہوئے ،بتایا جائے ذمہ داران کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔اب تک کتنے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ،کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔عدالت نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں