لاہور ہائی کورٹ 49

بسنت تہوار ختم ہونے کے باوجود پتنگ بازی ،عدالت نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بسنت تہوار کے اختتام کے باوجود پتنگ بازی جاری ہونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے پتنگ بازی کے دوران درج کیے گئے مقدمات اور ضبط کیے گئے سامان کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔ عدالت نے مزید سماعت21اپریل تک ملتوی کر دی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں