خواتین غیر محفوظ

بزدار دور میں خواتین غیر محفوظ، روزانہ 11کا ریپ،42 اغوا اور ایک غیرت کے نام پر قتل ہونے لگی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب میں جرائم کی شرح دن بدن بڑھنے لگی ہے۔ پولیس بچوں، خواتین اورمردوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

پنجاب حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک محض 6 ماہ کے دوران صوبے میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بہت زیادہ رہی۔
 خواتین غیر محفوظ
ان اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں روزانہ 11 سے زائد خواتین سے ریپ کے تناسب سے محض 6 ماہ کے دوران 2 ہزار 114 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح پنجاب روزانہ 42 سے زائد خواتین کے اغواکے تناسب سے محض 6 ماہ کے دوران 7 ہزار 407خواتین کو زیادتی کواغوا کیا گیا۔یعنی تقریبا ہر ایک گھنٹے میں پنجاب میں 2 خواتین اغوا ہوتی ہیں۔
 خواتین غیر محفوظ
انہی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں روزانہ تقریبا” ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

جبکہ روزانہ 28 سے زائد خواتین اور مجموعی طور پر 6 ماہ کے دوران 5 ہزار 470 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس میں گھریلو تشدد شامل نہیں ہے۔