عظمی بخاری

بزدار حکومت نے تین سال میں پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں ؟’عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی کھاتا بھی ہے،کھلاتا بھی ہے اور بولتا بھی نہیں،بزدار صاحب تین سال میں آپ نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں ؟۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کا 35فیصد مختص کردہ بجٹ آپ جنوبی پنجاب کو دے نہیں سکے،آپ نے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر فراڈ کیا اب جنوبی پنجاب کا بجٹ بھی کھارہے ہیں،عثمان بزدار نے تونسہ کو جنوبی پنجاب کا نام دے دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا عوام کی خدمت سے کوئی لینا دینا نہیں ،اس جماعت کا مشن صرف عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنا ہے۔تحریک انصاف کبھی بجلی کے نام پر،کبھی گیس کے نام پر ،کبھی ادویات اور کبھی پیٹرول کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ماررہی ہے۔