عبدالرزاق داود 192

برٹش امریکن تمباکو کا اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنا بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

اسلام آباد( ر پورٹنگ آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ برٹش امریکن تمباکو نے دہائیوں کے بعد اپنا کاروبار شیئرسروسز ملائشیا سے پاکستان منتقل کیاجو بڑی پیش رفت ہے جب کہ اس کے بعد دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آنے کی امید ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک اجلاس میں بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کوبی اے ٹی کی جانب سے اپنی آرگنائزیشن قیام کیلیے ایویلیو ایٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش امریکن ٹوبیکوکی جانب سے شیئرڈ سروسز ہب کا قیام پاکستان کیلیے فخرکا مقام ہے جس سے اگلے 5 برسوں میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں