کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںاورکھمبوںکی شفٹنگ اورضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 21مارچ کو(بروزمنگل) زرغون گرڈاسٹیشن کے زرغون ون، زرغون ٹو، صاحبزادہ کاریز اور عسکری ٹو فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اِسی روزسریاب گرڈاسٹیشن کے خیر بخش فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اِسی گرڈکے انڈسٹریل فیڈرسے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔
اسی طرح 22مارچ کو(بروزبدھ) انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈپشتون آباد ،نیو پشتون آباد اور پشتون آبادایکسپریس فیڈروںسے صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اورولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرسے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذر ت کی ہے۔