لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ 25 سے 29 برس کے افراد کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں انھوں نے کہا کہ ملک کی 76 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ اسکول کھلنے کے بعد ہر طالب علم کا ہفتہ میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
میٹ ہینکاک نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسپتال میں داخل ہونے والے بیشتر افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ ویکسینیشن کے سبب 13 ہزار اموات اور 39 ہزار افراد اسپتال داخل ہونے سے محفوظ رہے۔ میٹ ہینکاک نے مزید کہا کہ 21 جون کو پابندیوں کو ختم کرنے سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔









