برطانوی 39

برطانوی پولیس کی طرف سے گلاسٹنبری میں باب وائلن کی پرفارمنس کی تحقیقات جاری

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے بارے میں توہین آمیز نعروں کے معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے.

جون میں گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں گلوکار جوڑے باب وائلن کی ایک پرفارمنس کے دوران سٹیج پر اسرائیلی فوج مخالف لگائے گئے۔ایون اور سمرسیٹ پولیس نے کہا کہ انہوں نے اپنی تفتیش میں مدد حاصل کرنے کے لیے تقریبا 35 سالہ ایک شخص کے ساتھ رضاکارانہ پولیس انٹرویو لیا تھا۔

ایون اور سمرسیٹ پولیس نے کہا، معاملے کو امنِ عامہ سے متعلق واقعے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہماری تحقیقات جاری ہیں اور ہم تمام متعلقہ قانون سازی پر غور کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں