فارمی انڈے 16

برائلر گوشت کی قیمت میں 20روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے459روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے 317روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 1روپے اضافے سے 315روپے فی درجن کی سطح پر رہے۔

اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20سے30روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں