فارمی انڈے 76

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید7روپے کلو اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی5روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے288روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں