برائلر گوشت 192

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں ریکارڈ55روپے فی کلو اضافہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت ایک ہی روز میں ریکارڈ 55روپے اضافے سے473روپے ،زندہ برائلرمرغی کی قیمت38روپے اضافے سے326روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید2روپے اضافے سے150روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔

شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 99روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ کی بجائے 500روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں