لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں ایک ماہ بعد پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ،فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے 591روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے کمی سے 408روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 305روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں کی اوپن مارکیٹوں میں دکاندارسرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے اور گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے 50 سے 70روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔








