لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل ساتویںروز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 3روپے اضافے سے 294روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20 سے 30روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔









