لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 461روپے، زندہ برائلر مرغی 318روپے کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 3 روپے اضافے سے 358روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکاندار برائلر گوشت سرکاری نرخ کی بجائے 30روپے زائد پر فروخت کر تے رہے ۔









