وزیر قانون فواد چوہدری 221

بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی ، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف بد عنوانی کے مقدمات میں مطلوب ہیں ، ان کی جگہ کوئی اور عام شخص ہوتا تو اس کی اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے ، موصوف وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں ، اگر ان کی جگہ کوئی عام آدمی ہوتا تو اس کی ضمانت ہو چکی ہوتی۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں