لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔
پیر کو کھاد بحران اور پٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھاد کارخانوں کو گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 74سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر موجودہ حکومت 31روپے سے زائد ٹیکس لے رہی ہے، تبدیلی کا جھانسہ دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا ہے