خواجہ آصف

بجٹ تجاویز نوٹ نہ کرنا ایوان کی توہین کے زمرے میں آتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایوان کی توہین کے زمرے میں آتا ہے بجٹ اجلاس ہے لیکن تجاویز نوٹ کرنے کے لیے کوئی نہیں بیٹھا۔

خواجہ آصف نے ڈپٹی سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن عمل نہیں ہو سکا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کی وجہ سے شاید وزرائ ادھر مصروف ہیں، لیکن بجٹ تجاویز کو نوٹ کرنے کے لیے ایوان میں موجود ہونا چاہیے، میں ابھی چیک کراتا ہوں اور یقینی بناتا ہوں کہ بجٹ تجاویز کے نوٹس لیں۔