اوکاڑہ ( شیر محمد)لیسکو انجینیئر آصف سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بصیر پور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے سربراہ سرفراز سمیت دو ملزمان کو میٹر ٹیمپرنگ اور بجلی یونٹ ریورس کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا اورملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ جدید آلات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا .
ملزم سرفراز عرصہ دراز سے بصیرپور کے ارد گرد کے علاقوں میں لوگوں سے رقم لے کر بجلی کے میٹر ٹیمپرنگ اور یونٹس ریورس کرتا تھا
گرفتار ملزم سرفراز سو سے زائد میٹروں کو ٹمپرنگ اور ریورس کر چکا تھا جس سے واپڈا کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا
ملزم سرفراز کے لیپ ٹاپ میں تمام بجلی کے میٹر بنانے والی کمپنیوں کے سوفٹ ویئر موجود تھے اورملزم سرفراز کا موبائل فون فرانزک کروانے کے لیے لیبارٹری بھیجا ہے .
تھانہ بصیرپور پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش کا آغاز کر دیا ہے









