شہبازشریف 187

بجلی کی قیمت کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں اضافہ انتظامی نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ انتظامی نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کے الیکڑک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی بجلی گرانے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قیامت خیز مہنگائی کی شدت اور بڑھا رہے ہیں، مہنگائی پہلے ہی عوام کی برداشت سے باہر ہے، بجلی کی قیمت کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں اضافہ انتظامی نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں انتظامی نظام کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) 14000 میگا واٹ بجلی دے کر گئی تھی جسے موجودہ حکومت عوام تک پہنچا بھی نہیں سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں