بجلی 173

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے،

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر سماعت کی اور حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،نیپرا حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے 1روپے 95پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے 3روپے 34 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کا تعین کیا تھا،

حکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کو فراہم کرے گی،حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے سال اوسط ٹیرف13.35روپے تھا اب نئے تعین کے بعد 16.69روپے فی یونٹ ہوگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں