شوکت ترین 197

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، شوکت ترین

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ مفتاع اسماعیل سے کہنا چاہتا ہوں کہ بازار جھوٹ نہیں بولتے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، مہنگائی عام آدمی کو بدستور پریشان کیے جارہی ہے، نئے انتخابات کا وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں