رنویر سنگھ

باپ بن گیا رے’ رنویر سنگھ اپنے چلبلے پن سے بعض نہ آئے، ویڈیو وائرل

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنے جذبات کے برملا اظہار کے لیے معروف ہیں، باپ بننے کے سوال پر بھی انھوں نے کچھ ایسا ہی چلبلا جواب دیا۔باپ بننے کے بعد ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے اداکار کو حال ہی میں پاپارازی فوٹوگرافرز کا سامنا کرنا پڑا جنھوں نے رنویر سنگھ کو باپ بننے پر مبارکباد دی، ایسے میں رنویر نے اپنے شوخ انداز میں اپنی بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں رنویر کو سیاہ سوٹ میں ملبوس، میچنگ جوتے اور سفید شرٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکار کی داڑھی اور لمبے بال ان کے پدماوت میں کردار علاؤ الدین خلجی کی یاد دلاتے نظر آئے۔

فوٹوگرافرز نے باپ بننے پر مبارکباد دی تو وہ ان کی طرف بڑھے اور مصافحہ کیا پھر چلبلے پن سے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘باپ بن گیا رے’، جس ہر پاپرازی بھی مسکراتے نظر آئے۔اس وائرل ویڈیو پر ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘ہاہاہاہا کتنے پیارے انداز میں رنویر نے کہا باپ بن گیا، وہ بہت خوش ہیں’، ایک اور صارف نے لکھا ‘کچھ بھی ہو لیکین بندہ مست کول ایک دم جو پہننے کا جیسا مرضی رہنے کا۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے نے انسٹاگرام پوسٹ میں والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔