شفیع جان 16

بانی کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں، شفیع جان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات ہی نہیں کریں گے تو وہ انہیں قومی حکومت پر راضی کیسے کریں گے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں