نہال ہاشمی 19

بانی کی رہائی حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے،گورنر سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو کیسز کی پیروی بہتر طریقے سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ بانی کی رہائی حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے، اگر عدالت بانی کو بے گناہ سمجھے تو معاف کر دے، ہم عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اقدار کی سیاست ہے، اقتدار کی نہیں، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق بانی پاکستان کی جماعت سے ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف کی سیاست پاکستان کو مضبوط کرنے کی سیاست ہے، خود کو آئین سے ماورا نہیں سمجھتا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر سندھ کی خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔قبل ازیں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں