جوڈیشل الاؤنس 49

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)اڈیالا جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کردی۔جمعہ کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں