عمران خان 108

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں