اعظم نذیر تارڑ 18

بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70فیصد ،دوسری کی نینائی 6/6ہے، اعظم نذیر تارڑ

شیخوپورہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70فیصد ہے اور ان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6ہے۔

پیرکوشیخو پورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے،

ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر ہمارا حصہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی اقدام ہے، خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے، ہم سب نے مل کر اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وکلا کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ میں تعاون ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں