اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی آنکھ میں مسئلہ ہے۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا مسئلہ ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رپورٹس سامنے نہیں لائی جا رہیں۔









