بیرسٹر دانیال چوہدری 10

بانی پی ٹی آئی کو علاج کی جیسی سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کریں گے،دانیال چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، انہیں علاج کی جیسی سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیال چوہدری نے کہا کہ میڈیکل بورڈ جو سفارش کرے گا.

اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے جس طرح کی میڈیکل اور معالج کی ضرورت ہو گی وہ فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے ساتھ بات کرنے اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بلیک میلنگ پر نہیں۔دانیال چوہدری نے کہا کہ ضمانت اور باہر جانے کا اصول تب لاگو ہوتا ہے جب آپ کی جان کو خطرہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں