کارتک آریان 16

بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،ہسپتال منتقل

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان ہدایت کار کبیر خان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں کے دوران پیش آیا، جب کارتک آریان ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔

پروڈکشن سے وابستہ ایک ذرائع کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد کارتک آریان کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے کارتک آریان کے گھٹنے کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انہیں کئی دن آرام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں