کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس کر بیٹنگ کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ بارش ہوگی، ڈیل ایس میتھڈ کے تحت جو ہدف ملتا آپ کے لیے وہ آسان ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں ان کے بولرز کی گیند سوئنگ ہوگئی تو آپ پریشان ہوجائیں گے،
آٹھ سے 10 اوورز میں کتنے رنز بنالیں گے۔باسط علی نے کہا کہ معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کوچ مائیک ہیسن کی کار کر دگی زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن نے پہلے کہا تھا کہ بابر اعظم کو اس لیے نہیں بھیجا کہ 12 اوورز کے بعد ان کو بھیجنا بنتا نہیں تھا پھر آج وہ ٹیم میں کیوں ہیں، میچ والے دن بارش ہوگی اور کتنے اوور کا میچ ہوگا اس کا انہیں علم نہیں تھا۔








