اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی معروف کرکٹ کوچ، تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہنے والے سابق کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ باب وولمر اگر آج زندہ ہوتے تو آج پاکستان کی کرکٹ بہت مختلف ہوتی۔ایک انٹرویومیں سابق کھلاڑی نے فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں میرا میک اپ زیادہ کر دیا گیا ہے، میرے چہرے پر بھی جھریاں ہیں مگر میک اپ کی وجہ سے ان میں کمی نظر آ رہی ہے۔
آڈئینس میں بیٹھے ایک وکیل کے سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ میں مونچھوں کی اہمیت کو مانتا ہوں، میرے والد کی بہت بڑی بڑی اور بَل کھائی ہوئی مونچھیں تھیں، میرے سب بھائیوں نے مونچھیں رکھی ہوئی ہیں، ایک وقت تھا جب میں نے بھی مونچھیں اور داڑھی رکھی تھی۔
یونس خان نے کہا کہ پھر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے میں نے مونچھیں صاف کروا دی تھیں کیوں کہ میرے خیال میں انسان مونچھوں اور داڑھی کے ساتھ بہت بڑا لگتا ہے۔مایا ناز کھلاڑی نے کہا کہ میری مرحومہ والدہ کو مونچھیں اور داڑھی نہیں پسند تھی، اْنہوں نے بھی مجھے ایک بار کہا تھا کہ کلین شیو رہا کرو، اس طرح انسان صاف ستھرا لگتا ہے۔