لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ایئر بننے کی خوشی ہو ئی ہے ، ان کی بیٹنگ صلاحیتیوں پر کسی کو شک نہیں ہے لیکن کپتانی میں بہتری اور تبدیلی کی گنجائش ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کو وہ اعزاز ملا ہے جو بڑے بڑے کرکٹرز حاصل نہ کر سکے، ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن جیسے بیٹرز کو یہ اعزاز نہیں ملا، بابر اعظم کا یہ ایک اعزاز ہے اوراس کو اب جتنا پروموٹ کیا جا سکے کرنا چاہیے،
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اپنی پرفارمنس سے اسٹار بنے ہیں، ان کی بیٹنگ صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں لیکن بابر اعظم کی کپتانی سب کو دکھائی دے رہی ہے،کپتانی میں بہتری اور تبدیلی بھی ہونی چاہیے، بابر اعظم کو کپتان بنے اب تین سال ہو چکے ہیں، اب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں اعتماد نظر آنا چاہیے، باڈی لینگویج مضبوط ہونی چاہیے،کامران اکمل نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے، کپتانی میں جارحانہ انداز نظر آنا چاہیے، کچھ آٹ آف دی باکس ہونا چاہیے،گریم اسمتھ بھی جب کپتان بنے نوجوان تھے، ان کی طرح کپتانی ہونی چاہیے،کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل میں ان کا سفر بڑا شاندار رہا، پشاور زلمی نے بہت سپورٹ کیا، ایک وقت آتا ہے کہ جب آپ کو الگ ہونا پڑتا ہے، میرا بھی وقت آ گیا تھا لیکن میں پشاور زلمی کے ساتھ ہوں،انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میری فرنچائز رہی ہے، میری جب بھی ضرورت پڑی میں گراﺅنڈ میں ضرور آﺅں گا لیکن اس وقت میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا تجزیہ کروں گا۔