ثنا میر 82

بابر اور رضوان کو نظر انداز نہیں کرسکتے’دونوں کو اچانک ڈراپ کرنے سے دبائوبڑھا،ثنا میر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ جب آپ زبردستی سلیکشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو سائیڈ کرتے ہیں تو آخرکار یہ دباؤ آپ کی ٹیم پر بھی پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بابر اور رضوان کے ساتھ کھیلتے ہیں تو توقع کرتے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو مڈل آرڈر میں کھیلنا چاہیے لیکن ایک ہی وقت میں دونوں کو ڈراپ کردیا گیا۔سابق کپتان نے کہا کہ اس اچانک اقدام نے موجودہ ٹیم کو بہت زیادہ بوجھ آگیا ہے۔

ثنا میر نے کہا کہ بابر اور رضوان نے بھی رنز بنائے ہیں، کھیل کو سمجھتے اور اپنی جگہ کو مستحکم کرنے کے لیے وقت لیتے ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ آپ اتنے بڑے کھلاڑیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، سلیکشن پالیسی کو مستقل بنانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2ـ0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں