حسن علی

بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے،حسن علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں بابر اعظم نے گزشتہ روز لکھا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے قومی ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے۔تاہم اب فاسٹ بولر حسن علی نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

حسن علی نے لکھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہم نے بہت سی کامیابیاں اور یادیں ایک ساتھ دیکھی ہیں۔فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ‘کنگ’ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم کی جانب کپتانی چھوڑنے کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور ٹی 20 کپتان محمد حارث کو بنائے جانے کا امکان ہے۔