انگلینڈ کیخلاف سیریز

بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

مانچسٹر (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو تاریخی قرار دیدیا۔ گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے بابر اعظم انگلش ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ ان لمحات کو بہت مس کر رہا تھا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز تاریخی ہے اور وہ اس کے لئے پر عزم ہیں۔ دعا ہے کہ جلد سب کچھ پہلے کی طرح اور معمول کے مطابق ہوجائے۔

بابر اعظم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔