باسط علی

بابر اعظم، رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی،باسط علی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق پاکستانی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، تینوں کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان نے قوم کے سامنے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے۔باسط علی نے کہا کہ رضوان نے ایک ہی بات اچھی کی کہ اپنی ہار کو تسلیم کیا.

رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس کا کہہ رہے ہیں، دنیا ملکی سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی ایونٹس کو دیکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم 1988 سے سن رہے ہیں کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کریں گے، طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں دیکھی لیکن پیراشوٹ سے کھلاڑی آتے دیکھے۔

اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، بابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جائے۔کامران اکمل نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین ون ڈے ٹیم میں بڑی ٹیموں کیخلاف آئیں، متبادل کھلاڑی چاہیے تو پی سی بی کو فیصلے لینے پڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین کو اب ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ضرورت بھی نہیں، مختلف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، انگلینڈ جوروٹ کو صرف آئی سی سی ایونٹ میں لیکر آتی ہے، پی سی بی کو اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو لانا پڑیگا.کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم سے بڑے ریکارڈ بنوانے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کھلائیں، ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نئے کھلاڑیوں کو کھلانا پڑیگا، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ٹیم میں لانا چاہیے۔