ہارون اختر خان 107

بائیو گیس پاکستان کا مستقبل ،تیل و ایل این جی درآمدات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے’ ہارون اختر خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے مانگا منڈی میں سوزوکی کے بائیو گیس پلانٹ کے مقام کا دورہ کر کے بائیو گیس پلانٹ کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ بائیو گیس پاکستان کا مستقبل ہے، وزیر اعظم کا”اڑان ویژن”صاف توانائی پر مرکوز ہے، بائیو گیس سے تیل و ایل این جی درآمدات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بائیو گیس پلانٹ سے مقامی کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا، بائیو گیس پلانٹ ماحول دوست اور معاشی طور پر فائدہ مند منصوبہ ہے۔ہارون اختر خان نے بائویو گیس پلانٹ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاربن اخراج میں کمی کے لیے حکومت مکمل تعاون فراہم کر ے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں