شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بائیومیٹرک نظام کو 2 ماہ کے لئے ختم نہیں کیا جارہا۔بلکہ دو ماہ کے لئے مخصوص کیسوں میں گاڑی بیچنے والے کی عدم دستیابی پر اس کی بائیومیٹرک تصدیق ختم کی جارہی ہے البتہ ایسے کیسوں میں بھی خریدار کو اپنی بائیومیٹرک تصدیق کروانا پڑیگی۔

اس سلسلے میں کار ڈیلرز اورعوام کو سہولت دی جارہی ہے کہ وہ Owner کے بغیر گاڑی ٹرانسفر کرواسکیں گے۔لیکن اس کے لئے ہر کیس میں الگ سے ایک تحریری درخواست موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو جائیگی۔ جو کیس کیHardship کا جائزہ لینے کے بعد منظوری یا استرداد کی صوابدید استعمال کرسکے گی۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت نے سمری، صوبائی کابینہ سے منظوری کے لئے ارسال کردی ہے جو منظوری کی منتظر ہے۔






