رمیز راجہ 176

بائونسرز کرنے کی بجائے اب بائونسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آپ لوگوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گا،رمیز راجہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب زندگی بدل گئی ہے، بائونسرز کرنے کی بجائے اب بائونسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان رمیز راجہ کو پیٹرن وزیر اعظم عمران خان نے اسد علی خان کے ہمراہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے، پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب 13 ستمبر کو ہو گا اور اس کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے ان کا انتخاب بلامقابلہ ہونے کا امکان ہے۔رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرے آخری سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اب زندگی بدل گئی ہے، بائونسرز کرنے کی بجائے اب بائونسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ میں آپ لوگوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں