اے آر رحمان 42

اے آر رحمان پر تنقید،بھارتی اداکارپرکاش راج نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے حالیہ موقف پر اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید کے بعد فنکاروں میں اختلاف رائے پر نئی بحث چھڑ گئی ۔ کنگنا رناوت کی جانب سے فلم ایمرجنسی میں کام سے انکار پر اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معروف اداکار پرکاش راج ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں اختلاف رائے کو جرم بنانا کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ اے آر رحمان جیسے عالمی شہرت یافتہ موسیقار کو اپنے کام یا حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس فنکار نے ماں تجھے سلام اور جے ہو جیسے نغمے تخلیق کیے اور آسکر ایوارڈ جیتے، اس کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا غیر مناسب ہے۔پرکاش راج نے بغیر نام لیے کہا کہ اگر کوئی فنکار کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کرتا ہے تو صرف اسی بنیاد پر اسے ملک دشمن قرار دینا افسوسناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی میں بدلنا اور غداری جیسے سنگین الزامات لگانا ایک خطرناک رجحان بن چکا ہے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اے آر رحمان پر تنقید اس وقت کی تھی جب انہوں نے ان کی فلم ایمرجنسی کیلئے موسیقی ترتیب دینے سے انکار کیا تھا۔ اس بیان کے بعد فلمی حلقوں میں آزادیِ اظہار اور فنکاروں کے حقِ انتخاب پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں