الیکشن کمیشن

ای ٹی اوز کے تبادلے، ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کونظر انداز کردیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمعرات 22 ستمبر 2022 کو صوبے بھر میں 30 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں کے تبادلوں کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن
تاہم علم میں آیا ہے کہ ڈی جی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سرکاری افسران کی ٹرانسفر ، پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود ایسے شہروں میں بھی ای ٹی اوز کو تبدیل کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن کے آرڈرز کو نظر انداز کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے28 جولائی 2022 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی اور شیخوپورہ اور بہاولنگرمیں صوبائی اسمبلی جبکہ 5 اگست 2022 کے نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب میں فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جن کی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن

جبکہ 14 ستمبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیان کیئےگئے تمام شہروں میں سرکاری افسروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔

الیکشن کمیشن

تاہم ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بطور Competent Authority آرڈر کرتے ہوئے فیصل آباد سے ای ٹی او ایکسائز شاہد عطا کو تبدیل کرکے ڈی جی آفس رپورٹ کرنے اور ان کی جگہ ڈی جی آفس میں تعینات ای ٹی او سید تجمل حسین نقوی کو تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن

اسی طرح موٹر برانچ فیصل آباد سے رانا احمد حسن کو تبدیل کرکے موٹر برانچ لاہور اور پراپرٹی ٹیکس زون 15 ریجن بی لاہور سے اکرام الحق کو تبدیل کرکے موٹر برانچ فیصل آباد تعینات کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے۔