ای سی بی 19

ای سی بی کے کھلاڑیوں کیلیے نظم و ضبط سے متعلق الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری

لندن (رپورٹنگ آن لائن) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے نظم و ضبط سے متعلق الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس والے واقعے کے بعد کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی وضاحت کر دی گئی ہے، پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں کے میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی۔

برطانوی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا اور رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سکیورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔

برطانوی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی شراب کےنشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے، نئی پالیسی کے مطابق کھلاڑی ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل استعمال نہیں سکیں گے۔

برطانوی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیاء کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور ای سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں