قبلہ اول

ایک ہفتے میں 570 یہودیوں شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس (رپورٹنگ آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ گذشتہ ہفتے 569 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پردھاووں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈر یہودا گلیک نے کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں گذشتہ ہفتیپونے چھ سو کے قریب یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔ فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔